متحدہ عرب امارات میں مقیم بنگلہ دیشی کمیونٹی نے پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر طاہر منیر طاہر کو ایوارڈ سے نوازا
اعزازی ایوارڈ کی تقریب
دبئی (طاہر منیر طاہر) - دبئی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران سینئر پاکستانی صحافی اور صدر پاکستان جرنلسٹس فورم PJF دبئی و متحدہ عرب امارات طاہر منیر طاہر کو بنگلہ دیشی کمیونٹی کی جانب سے ان کی 25 سالہ باوقار، شاندار اور عوام دوست صحافتی خدمات کے اعتراف میں اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کابینہ نے آئینی ترمیم سے متعلق کس کے مسودے کی منظوری دی؟ مصدق ملک نے بتا دیا
تقریب میں شامل معزز شخصیات
ایوارڈ کی تقریب میں دبئی پولیس آفیشلز، بنگلہ دیشی بزنس لیڈرز، پاکستانی صحافیوں خالد محمود گوندل، عارف شاہد اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی، جو احترام، یکجہتی اور کمیونٹیز ہم آہنگی کی خوبصورت علامت بنی۔
یہ بھی پڑھیں: انگریز سرکار نے بہاولپور کے نواب صاحب سے پٹری اکھاڑ کر برطانیہ بھجنے کی رسمی سی اجازت مانگی، یہ محض کاغذی کارروائی تھی کیونکہ انگریز مالکِ کل تھے۔
سعدیہ عباسی کا بیان
اس موقع پر سینئر نائب صدر پاکستان جرنلسٹس فورم (PJF) و معروف صحافی سعدیہ عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یو اے ای میں بنگلہ دیشی کمیونٹی اور پاکستانی میڈیا کے درمیان بڑھتے روابط کو سراہا، جو عوامی سطح پر ہم آہنگی، باہمی احترام اور پاکستان بنگلہ دیش بھائی چارے کے فروغ کا باعث بن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موت کی جھوٹی خبر پھیلنے پر دوست، بیٹی، بیوی اور بھائی فون کرتے رہے: محمود اسلم
بنگلہ دیشی کمیونٹی کا شکریہ
صدر پی جے ایف طاہر منیر طاہر کو اعزازی ایوارڈ ملنے کی تقریب میں معروف پاکستانی میڈیا پرسن اور سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے PFUJ یو اے ای انصر اکرم نے بنگلہ دیشی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بھائی چارے اور باہمی احترام کو اجاگر کیا اور متحدہ عرب امارات کو اتحاد، امن اور ہم آہنگی کی علامت قرار دیا، جو تقریب کا ایک باوقار اور یادگار لمحہ بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی سیاسی صورتحال، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
خالد ملک کا خطاب
صدر پی ایف یو جے PFUJ یو اے ای خالد ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے آپسی تعلقات دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھ رہی ہے۔ ایسے میں بیرون ملک دونوں ممالک کے لوگوں کے آپسی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے۔ خالد ملک نے کہا کہ یہ تقریب یو اے ای میں ذمہ دارانہ صحافت، کمیونٹی کی ہم آہنگی اور ایشیاء عرب اتحاد کی خوبصورت مثال ثابت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کی زیر صدارت سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم اجلاس
مدثر خوشنود کی خوشی کا اظہار
پی ایف یو جے PFUJ کے فاؤنڈر سید مدثر خوشنود نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشیوں کی طرف سے منعقدہ حالیہ تقریب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے بھائی چارے کی اعلی مثال ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان احترام، بھائی چارے اور یو اے ای میں قائم اتحاد و امن کے جذبے کو سراہا، ایوارڈ کے حصول پر طاہر منیر طاہر کو مبارکباد دی اور بنگالی کمیونٹی کے جذبہ خیر سگالی کو سراہا۔
اختتام اور شکریہ
تقریب کے آخر میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر طاہر منیر طاہر نے ایوارڈ ملنے پر متحدہ عرب امارات میں مقیم بنگالی کمیونٹی اور حکومت متحدہ عرب امارات کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ جہاں مختلف قومیتیں اتحاد، امن اور حقیقی بھائی چارے کے ساتھ رہتی ہیں، یہی وہ جذبہ ہے جو دلوں کو جوڑتا اور فاصلے مٹا دیتا ہے۔









