عالمی بینک کی رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی
عالمی بینک کی تازہ رپورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی بینک نے عالمی معاشی امکانات سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ جاری کر دی جس میں پاکستان کی رواں مالی سال معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی نے جوڈیشل کمیشن رکن کیلئے بیرسٹر گوہر کا نام سپریم کورٹ کو بھجوادیا
رہنمائی اور تخمینے
عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرحِ نمو کے تخمینے میں 0.1 فیصد کمی کی گئی ہے جس کے بعد موجودہ مالی سال میں معاشی شرحِ نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس سے قبل حکومتی سطح پر اقتصادی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔
آنے والے مالی سال کی توقعات
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2026-27 کے دوران پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا
زرعی شعبے کی صورتحال
عالمی بینک کے مطابق حالیہ سیلاب کے بعد زرعی شعبے کی بحالی سے معیشت کو سہارا ملنے کی توقع ہے جبکہ تعمیرِ نو اور بحالی کے منصوبوں سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو حملے سے باز رکھیں، آپ کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہوئی تو وہاں موجود امریکی اڈے ہدف ہونگے، ایران کی قطر اور متحدہ عرب امارات کو وارننگ
مہنگائی کی شرح کا جائزہ
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی کا امکان ہے، شرحِ سود میں کمی کے باوجود مانیٹری پالیسی کو محتاط قرار دیا گیا ہے تاکہ مالی استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: جو معاشرہ بچوں کو امن نہیں دے سکتا، کبھی پائیدار امن نہیں پا سکتا:وزیر اعلیٰ مریم نواز
برآمدات اور درآمدات کا اثر
عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ امریکی ٹیرف میں اضافے سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ درآمدات میں ممکنہ اضافے کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے، ترسیلاتِ زر کے معمول پر آنے سے بیرونی مالی دباؤ بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
صنعتی سرگرمیوں کی بہتری
رپورٹ کے مطابق صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور بینک قرضوں میں اضافے کے آثار نظر آ رہے ہیں جو مجموعی معاشی سرگرمیوں کے لیے مثبت سمجھے جا رہے ہیں، عالمی سطح پر، 2026 میں عالمی معاشی شرحِ نمو 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ 2027 میں یہ بڑھ کر 2.7 فیصد تک جا سکتی ہے۔








