اکبر ایس بابر کا محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے فیصلے کو قانونی فورم پر چیلنج کرنے کا اعلان
اکبر ایس بابر کا چیلنج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے سپیکر کے متوقع فیصلے کو قانونی فورم پر چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو دوپہر تین بجے پیش کرنے کا حکم
قانونی فورم پر چیلنج
ایکسپریس نیوز کے مطابق اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کا محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نوٹیفائی کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہوگی۔ سپیکر کے ایسے کسی بھی فیصلے کو قانونی فورم پر چیلنج کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ، چینی وزارت خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا
سپریم کورٹ کے فیصلے کی اہمیت
اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پی ایل ڈی 2018 (صفحہ 370) میں قرار دے چکی ہے کہ سزا یافتہ شخص سیاسی فیصلوں کا مجاز نہیں۔ قومی اسمبلی کے رولز سپیکر قومی اسمبلی کو ہرگز اجازت نہیں دیتے کہ سزا یافتہ کی ایما پر اپوزیشن لیڈر تعینات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ڈاکو 90 سالہ بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا
مک مکا کی سیاست
اکبر ایس بابر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے واضح فیصلے کی خلاف ورزی توہین عدالت اور ’’مک مکا کی سیاست‘‘ کی علامت ہو گی۔ مک مکا کی سیاست نے عوام کو بدحال اور حکمرانوں کو خوشحال بنایا، مفاہمت کے نام پر مک مکا سیاست کا شاخسانہ ہے کہ ملک دشمن سیاست جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میری جلد پاکستان کی مٹی کے رنگ کی ہے: مس یونیورس پاکستان روما ریاض کا ناقدین کو دوٹوک جواب
اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا مقابلہ
انہوں نے مزید کہا کہ بااثر سیاست دان ملک دشمن سیاست کریں، اسے بدنام کریں، ملکی وسائل لوٹیں یا معیشت تباہ کریں، قانون کی گرفت سے بری ہیں۔ بااثر سیاست دان معاشرے میں انتشار پھیلائیں، اداروں پر حملے کریں یا دہشت گردوں کی سہولت کاری، احتساب سے بالاتر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، والد نے غیرت کے نام پر بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کردیا
حق کی جنگ کا آغاز
اکبر ایس بابر نے کہا کہ مفاہمت کے نام پر ایسی ’’مک مکا سیاست‘‘ دفن کرنے کا وقت آگیا ہے۔ بیرونی دشمنوں کی طرح، اندرونی دشمنوں کے خلاف معرکہ حق کا دوسرا راؤنڈ شروع ہونے کو ہے۔ اس معرکہ حق میں بیرونی دشمنوں کے اشاروں پر کام کرنے والے اندرونی دشمنوں سے فیصلہ کن مقابلہ کریں گے۔
فتح کی نوید
پی ٹی آئی کے بانی رہنما کا کہنا تھا کہ سیاسی، قانونی اور میڈیا کے محاذوں پر یہ جنگ لڑیں گے۔ اندرونی دشمنوں کے خلاف معرکہ حق میں بھی فتح پاکستان اور عوام کی ہوگی، ان شاء اللہ۔








