چند دنوں میں بلاول بھٹو کی سیاسی جماعت کراچی میں بڑا پیکج لارہی ہے، مرتضیٰ وہاب نے خوشخبری سنا دی
میئر کراچی کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو دیکھیں کام ہورہا ہے۔ اگلے چند دنوں میں بلاول بھٹو کی سیاسی جماعت کراچی میں بڑا پیکج لارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نابینا نجومی بابا وانگا کی 2026 کے لیے کی جانے والی بڑی پیشگوئیاں سامنے آگئیں
ترقیاتی منصوبوں کا معیار
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا تو دیکھیں کام ہورہا ہے۔ اگلے چند دنوں میں بلاول بھٹو کی سیاسی جماعت کراچی میں بڑا پیکج لارہی ہے۔ کے ایم سی اور سندھ حکومت کام کررہی ہے، ٹاونز بھی اسی طرح ہماری مدد کریں۔ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، عوامی مشکلات کے پیش نظر تعمیراتی کام مرحلہ وار مکمل کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارہ صباحت بخاری نے سلمان خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی، دل جیت لیے
شہر کی شاہراہوں کی بحالی
شہر کے تمام اہم شاہراہوں کو مرحلہ وار بہتر بنایا جائے گا، جہانگیر روڈ کی تعمیر سے ٹریفک روانی اور شہری سہولتوں میں بہتری آئے گی۔ جہانگیر روڈ کی بحالی کراچی کی مجموعی ترقیاتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
پیپلز پارٹی کا کردار
کراچی والوں نے پیپلز پارٹی والوں کو موقع دیا تو دیکھیں شہر میں دن رات کام ہورہا ہے، مختلف پروجیکٹس کو بحال کیا جارہا ہے۔








