گھروں میں کام کرنیوالی 17 سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ تاخیر سے درج کرنے پر ایس ایچ او معطل
زیادتی کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں گھروں میں کام کرنے والی 17 سال کی لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات: دارالامان سے پیشی پر آئی ماں کو بیٹے نے غیرت کے نام پر قتل کردیا
پولیس کی کارروائی
''جیو نیوز'' نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ گلشن معمار کے رہائشی شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ مقدمہ تاخیر سے درج کرنے پر ایس ایچ او تھانہ معمار کو معطل کر دیا گیا۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔
تحقیقات اور میڈیکل رپورٹ
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت شاہی سردار کے نام سے کی گئی ہے۔ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا ہے، تاہم رپورٹ کا انتظار ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔








