وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات
ملاقات کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزارتِ صنعت و پیداوار میں ملاقات کی اور صوبے میں مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فوج سے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، چینی صدر کا اہم بیان
وفاقی اور صوبائی تعاون
وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز) کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ بائی پاس سے ملنے والی نامعلوم لاش کا معمہ حل، قاتل بھی پکڑا گیا
وزیر اعظم کا وژن
’’اے پی پی‘‘ کے مطابق معاون خصوصی ہارون اختر خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے کہا کہ وزیر اعظم کا وژن ملک بھر میں ایس ایم ایز اور بالخصوص خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق تمام صوبے مل کر ہی ملک کے مائیکرو، سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ایس ایم ایز کے فروغ میں صوبوں کا کردار نہایت اہم ہے اور بلوچستان میں اس کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جہاں محنتی اور باصلاحیت افرادی قوت دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کے تدارک کے لیے سخت اقدامات، پولیس سمیت تمام ہیوی گاڑیوں کی چیکنگ کا حکم
مشترکہ ٹاسک فورس کا قیام
انہوں نے اعلان کیا کہ ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جو زرعی بنیاد پر ایس ایم ایز، لائیوسٹاک، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے منصوبوں پر کام کرے گی۔
صوبائی حکومت کی عزم
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان حکومت ایس ایم ایز کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے عوام اپنے کاروبار کو وسعت دیں اور ملکی و بین الاقوامی منڈی میں مؤثر انداز میں مقابلہ کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے بلوچستان ہر شعبے میں ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کرے گا۔








