نواز شریف آئی ٹی سٹی کے آغاز سے پنجاب کی ہر بیٹی ارفع کریم بنے گی: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا ارفع کریم کیلئے خراجِ تحسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی ٹی کی فیلڈ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی صدارتی ایوارڈ یافتہ ارفع کریم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے
ارفع کریم کی شاندار یادگار
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دنیا کی سب سے کم عمر پاکستان کی مائیکروسافٹ پروفیشنل ارفع کریم کی 14 ویں برسی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 9 سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بننے والی ارفع کریم پنجاب کی ہر بیٹی کیلئے مثال ہے۔ پاکستان کی ہونہار اور ذہین ترین بیٹی ارفع کریم کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ ارفع کریم پاکستان کی قابل فخر اور باعث ناز بیٹی تھی۔
نئی نسل کے لیے مواقع کی فراہمی
ارفع کریم کی طرح پنجاب کے بیٹے اور بیٹیوں کو آئی ٹی کے میدان میں مواقع فراہم کرنے کیلئے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ لانچ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی کے آغاز سے پنجاب کی ہر بیٹی ارفع کریم بنے گی۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بہترین غیر ملکی ادارے کیمپس قائم کر رہے ہیں۔ ارفع کریم نے مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن سے آغاز کیا تھا، جسے ہم عروج پر لے جائیں گے۔







