وزیراعلیٰ کا راولپنڈی میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر نوٹس، رپورٹ طلب کر لی
وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں بڑھتے ہوئے کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر نجی چینل پر چلنے والی خبر کا نوٹس لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے اختلاف پر سیلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
ویکسین کی فراہمی کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے والی ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت سب سے مقدم اور ذمہ داری ہے۔








