آئی سی سی رینکنگ: ویرات کوہلی 4 سال بعد پہلے نمبر پر، بابر کی کیا پوزیشن رہی؟
ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس کل ،وقت بھی تبدیل ،انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور ہونے کا امکان
ویرات کوہلی کی واپسی
آئی سی سی پلیئرز کی رینکنگ کے مطابق بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی 4 سال بعد ون ڈے کرکٹ میں بیٹرز میں نمبر وَن پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جامع اصلاحات کا اعلان
دیگر کھلاڑیوں کی درجہ بندی
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر اور روہت شرما دو درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر جب کہ پاکستان کے سعود شکیل 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی آئی ڈی: بھارت کا مشہور زمانہ ڈرامہ کیوں ہوا بند؟ جانئے اصل وجہ
کے ایل راہول کا مقام
بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول ایک درجہ بہتری کے بعد 11 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی صحافی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے متعلق بڑے انکشافات کر دیئے
ون ڈے بولرز کی رینکنگ
ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے جب کہ بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بھارت کے محمد سراج 5 درجہ بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر اور رویندرا جڈیجہ 5 درجہ تنزلی کے بعد 21 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وریندرسہواگ نے بھی بابراعظم کی خراب فارم پر لب کشائی کردی، مشورہ دیدیا
آل راؤنڈرز کی درجہ بندی
آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دوسرے کو گالیاں دینے کا نہیں، متحد ہونے کا وقت ہے۔ محمود اچکزئی نے قومی حکومت کے لیے وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش کر دی
ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ
ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے، ہیری بروک دوسرے اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ بولرز اور آل راؤنڈرز کی درجہ بندی
ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلی پوزیشن اور پاکستان کے نعمان علی کی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔








