جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل اور 4 ایڈیشنل ججز کی مدت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری دے دی

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل جج جبکہ چار ایڈیشنل ججز کی مدت میں چھ ماہ توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ کمیشن کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ اور خیبرپختونخوا حکومت کے صوبائی وزیر شریک نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: قتل کے بعد ثنا یوسف کے فالورز میں حیران کن اضافہ، تعداد تقریباً دوگنا ہوگئی

مستقل ججز کی منظوری

جوڈیشل کمیشن اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا۔ کمیشن نے متعلقہ ڈیٹا فارم، سابقہ پس منظر (اینٹی سیڈنٹس) اور پیش کردہ مواد کے مکمل جائزے کے بعد اکثریت سے ایڈیشنل جج جسٹس محمد طارق آفریدی، ایڈیشنل جج عبدالفیاض، ایڈیشنل جج جسٹس صلاح الدین، ایڈیشنل جج جسٹس صادق علی، ایڈیشنل جج جسٹس سید مدثر امیر، ایڈیشنل جج جسٹس قاضی جواد احسان اللہ کو مستقل جج بنانے کی منظوری دی۔

مدت میں توسیع

کمیشن نے جن چار ایڈیشنل ججوں کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دی ان میں ایڈیشنل جج جسٹس فرح جمشید، ایڈیشنل جج جسٹس انعام اللہ خان، ایڈیشنل جج جسٹس ثابت اللہ خان، ایڈیشنل جج جسٹس اورنگزیب شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...