تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا خطے کی بگڑتی صورتحال خصوصاً مشرق وسطی میں بحرانی کیفیت پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
اجلاس کا مقصد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا، جس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال خصوصاً مشرق وسطی میں بحرانی کیفیت پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلنڈر پھٹ گیا
عالمی حالات کا تجزیہ
اجلاس میں کہا گیا ہے کہ جنگِ عظیم دوم کے بعد کا انٹرنیشنل آرڈر زوال پذیر ہے، جہاں اسرائیلی جارحیت ، فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی اور یونائیٹڈ سٹیٹس کے لاطینی امریکا میں طرزِ عمل نے انٹرنیشنل قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، وہیں اقوام متحدہ کو بھی بے معنی کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میر عطا الرحمان مینگل قاتلانہ حملے میں جاں بحق، بیٹا زخمی
حکومت سے مطالبات
ایسے میں حکومت خارجہ پالیسی اور اُبھرتی بحرانی کیفیت پر پارلیمان کا فوری جوائنٹ سیشن بلائے اور اجتماعی دانش کے ذریعہ ایک قومی پالیسی مرتب دے۔ ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران کے خلاف بھی سامراجی و استعماری قوتیں گھیرا تنگ کر رہی ہیں اور مغربی میڈیا کے توسط سے ایک ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے جس کو بنیاد بنا کر ہمسایہ اسلامی ملک ایران کی خودمختاری پر ضرب لگائی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کے جسم کے دائیں حصے نے کام چھوڑ دیا، ایم آر آئی میں ایسا انکشاف کہ زندگی ہی بدل گئی
عوام کی تشویش
ایسے میں پاکستانی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور تحریک تحفظ آئین پاکستان یہ تجویز کرتی ہے کہ حکومت اِس ممکنہ بحرانی کیفیت کی سنجیدگی کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اور اُس کے خطہ پر اثرات کے حوالہ سے ہمسایہ ممالک کا اجلاس بلائے تاکہ ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔
سماجی میڈیا پر گفتگو
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
تحریک تحفظِ آئین پاکستان خطہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال خصوصاً مشرق وسطی میں بحرانی کیفیت پر پارلیمان کے جائنٹ سیشن کا مطالبہ کرتی ہے۔
جنگِ عظیم دؤم کے بعد… pic.twitter.com/EIkIsufS1Z— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) January 14, 2026







