صدر زرداری کی بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق
صدر آصف علی زرداری کی بحرین کے شاہ سے ملاقات
اسلام آباد/منامہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے منامہ میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کو فیفا کے پہلے امن ایوارڈ سے نواز دیا گیا، اپنے آپ کو خود ہی میڈل پہنادیا
دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا اور پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دن میں 583 مردوں کے ساتھ سونے والی 27 سالہ اونلی فینز ماڈل کو ہسپتال منتقل کرنا پڑگیا مگر کیوں؟ شرمناک تفصیلات
گارڈ آف آنر اور ایوارڈ کی تقریب
قصر القضیبیہ آمد پر صدرِ مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور بحرین کا اعلیٰ ترین ایوارڈ وسام الشیخ عیسیٰ بن سلمان آل خلیفۃ من الدرجۃ الاولیٰ دیا گیا۔صدر مملکت کو ایوارڈ دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور گراں قدر خدمات پر دیا گیا۔ بعدازاں صدر زرداری اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پہلگام تنازع بھارت کی سالمیت کے بجائے نریندرا مودی کی بقا کی جنگ تھا؟
تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کا فروغ
ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ صدر مملکت نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور زراعت، آئی ٹی، صحت، سیاحت اور انفرااسٹرکچر میں مشترکہ منصوبوں پر زور دیا گیا۔ دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو پاک، بحرین تعلقات کا اہم ستون قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا
عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال
ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال میں اتحاد اور تحمل پر زور دیا گیا۔ صدر مملکت نے کہا بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دوطرفہ تعلقات کا مضبوط پل ہے۔ انہوں نے بحرین میں مقیم 1 لاکھ 16ہزار پاکستانیوں کیلیے سہولتیں فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ ملاقات میں کنگ حمد یونیورسٹی اسلام آباد کو پاک بحرین دوستی کی علامت قرار دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوامِ متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے نومبر 2025 میں کتنا قرض لیا، مجموعی قرض کتنا ہوگیا۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
شاہ حمد بن عیسیٰ کا اظہار تشکر
بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ نے کہا صدر زرداری کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے بحرین میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اہتمام کردہ ظہرانہ
اس موقع پر صدر آصف زرداری اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔








