وفاقی کابینہ نے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کی منظوری دیدی
ہنگامی وفاقی کابینہ اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اور اہم اجلاس ہوا۔ کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خوشدل شاہ نے نیوزی لینڈ میں شائقین کیساتھ لڑائی کے راز سے پردہ اٹھادیا
اہم فیصلے
پبلک نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری پر پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ اجلاس میں وزارت صحت کی سمری پر نئے میڈیکل کالجز کے قیام کا ایجنڈا بھی زیر غور آیا، وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی پرائیویٹ حج سمری کابینہ کمیٹی کو بھیج دی۔
ای سی سی اور توانائی کمیٹی کے فیصلے
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی کے حالیہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق دی گئی ہے، اس کے علاوہ کابینہ کمیٹی توانائی کے حالیہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔








