سول سروسز کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
سول سروسز کی اصلاحات کی اہمیت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کی اصلاحاتی اور عوام کی فلاح و بہبود پر مشتمل پالیسیوں کا ثمر عوام تک پہنچانے کے لیے سول سروسز کو بنیادی ڈھانچہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سول سروسز کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تہران میں ٹرک پکڑا گیا، کتنے ڈرونز لدے تھے۔۔۔؟ تہلکہ خیز انکشاف
اجلاس کی تفصیلات
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سول سروسز میں مجوزہ اصلاحات کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا جہاں وزیراعظم نے سول سروسز اصلاحات پر کام کرنے والی کمیٹی کو افسران کی کارکردگی کی جامع جانچ کی بنیاد پر ترقی، مالی فوائد اور دیگر سہولیات کے نظام کی سفارشات مرتب کرنے کی خصوصی ہدایات دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستھرا پنجاب منصوبہ کامیابی سے ہمکنار، صوبے میں صفائی کا نیا معیار قائم، عوام میں پذیرائی
ملکی معاشی اور سماجی ترقی
انہوں نے کہا کہ سول سروسز اصلاحات، ملکی معاشی و معاشرتی، ترقی و خوش حالی کے لیے ناگزیر ہیں اور حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ وفاقی سیکریٹریز کی کارکردگی جانچنے کے لیے جامع اور مؤثر نظام کی سفارشات مرتب کی جائیں، اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کی تحسین سول سروسز کی مجموعی بہتری کے لیے نہایت ضروری ہے۔ متعلقہ کمیٹی ملکی سول سروس میں ارتقائی مگر مؤثر اور جامع اصلاحاتی سفارشات جلد از جلد مرتب کرے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف باولر پر پابندی عائد کر دی گئی
عوام کی بہتری کا مقصد
افسران کی کارکردگی کی جامع جانچ کی بنیاد پر ان کی ترقی، مالی فوائد اور دیگر سہولیات کے نظام کی سفارشات کو مرتب کیا جائے، ملکی سول سروس میں اصلاحات کا مقصد مؤثر عوامی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے بدولت عوام کی زندگی میں واضح بہتری کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اے آر رحمان کے بعد ان کی گٹارسٹ کی طلاق کی پوسٹ پر مداح حیران، طرح طرح کے تبصرے
سول سروس کے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت
انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی آسودگی اور سماجی ہم آہنگی ترقی و خوش حالی کے لیے ہمہ جہت سول سروس اصلاحات حکومت کی ابتدائی ترجیحات میں شامل ہے۔ سول سروس کی مجوزہ اصلاحات میں سول انتظامیہ، تمام سروسز اور گروپس کے اسٹیک ہولڈرز سے بامعنی مشاورت کی جائے۔ ملکی سول سروس کسی بھی ملک کی گورننس اور عوامی فلاح و بہبود کا بنیادی ڈھانچہ ہوتی ہے۔
قابل عمل سفارشات کی ضرورت
وزیراعظم نے کہا کہ سول سروسز اصلاحات کے لیے قائم کردہ کمیٹی ایسی سفارشات تجویز کریں جو قابل عمل اور دیر پا اور مؤثر عوامی سہولت کا باعث بنے۔








