182 ممالک پنجاب سے چھوٹے ہیں، ہم بچوں کوصحیح خوراک بھی نہیں دے پارہے ، چھوٹے صوبے بنانے کے سوا مسائل کا کوئی حل نہیں :میاں عامر محمود

اسلامی مسائل کا حل

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی بی اے میاں عامر محمود نے کہا ہے ملکی مسائل کا حل چھوٹے صوبے بنانے کے سوا اور کوئی نہیں۔ جتنا بڑا صوبہ، اتنی زیادہ شکایات ہوتی ہیں۔ ہمارے ہاں ادارے کمزور اور افراد پاور فل ہیں، سیاست میں کوئی ٹیلنٹڈ آگے نہیں جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوی کو تیار دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی : وائس ایڈمرل رب نواز

ڈیولوشن سمٹ میں گفتگو

اسلام آباد میں ڈیولوشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے میاں عامر محمود کا کہنا تھا کہ 182 ممالک پنجاب سے چھوٹے ہیں۔ ہم اپنے بچوں کو صحیح خوراک بھی فراہم نہیں کر پا رہے، 44 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ دنیا کے 55 ممالک ایسے ہیں جو سندھ سے چھوٹے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا ہم ہنگر انڈیکس میں 127 میں سے 109 نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 11 نومبر کو عرب اسلامی سربراہی اجلاس ،شہباز شریف شرکت کیلئے 10 نومبر کو سعودی عرب جائیں گے.

قانون سازوں کے سامنے پیشی

چیئرمین پی بی اے کا کہنا تھا کہ میں یونیورسٹی میں کئی بار گیا ہوں، مگر پہلی بار قانون سازوں کے سامنے آیا ہوں۔ آئین ہی آپ کو حکمران بناتا ہے، ہمارے بزرگوں کا علاج، بچوں کی تعلیم، آپ کے قانون کے مطابق ہے۔ آرٹیکل 140A ایک معروف آرٹیکل ہے، پنجاب اسمبلی نے 2001 سے اب تک اس آرٹیکل پر 6 بار قانون سازی کی۔ 60 ہزار سکولوں کو لاہور میں بیٹھ کر چلانا چاہتے ہیں، 2019 میں اس لئے قانون بنایا گیا کہ چلتے ہوئے نظام کو ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن کی صورتحال پر امریکی اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ

سیاست میں نئے راستے

سیاست میں آگے جانے کے دو راستے ہیں اور اس کے سوا کوئی ٹیلنٹڈ آگے نہیں جا سکتا۔ چھوٹے صوبے بنانے کے سوا اور کوئی حل نہیں ہے۔ بھارت جب آزاد ہوا تو اس کے 9 صوبے تھے، آج 39 صوبے ہو گئے ہیں۔ جتنا بڑا صوبہ ہوتا ہے، وہاں لوگوں کی شکایات بھی زیادہ ہوتی ہیں۔ نئے صوبے بننے سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، سول سروس ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور

اداروں کی کمزوری

چیئرمین پی بی اے میاں عامر محمود کا کہنا تھا کہ بہت سے ادارے ایسے ہیں جن کا بجٹ صرف اتنا ہوتا ہے کہ تنخواہیں دی جا سکیں۔ وہ کام نہیں کر سکتے جس کے لیے انہیں بنایا گیا ہے۔ بیت المال کے لیے 183 اعشاریہ 19 ملین کا بجٹ دیا گیا جس میں سے ویلفیئر کے لیے صرف 6 لاکھ روپے خرچ ہوئے، باقی تنخواہیں دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اندھیروں سے آگے، بصارت سے محروم طلبہ کے لیے تعلیم میں انقلاب کی کہانی

لوکل گورنمنٹ کے مسائل

لوکل گورنمنٹ پر بہت بات ہوئی ہے۔ 2001 میں لوکل گورنمنٹ قانون میں 78 ترامیم کی گئیں، جن کا مقصد ناظم کو ختم کرنا تھا۔ اگر ہم صوبے چھوٹے کریں گے تو ایڈمنسٹریٹو اخراجات بڑھ جائیں گے، ایسا نہیں ہے، اخراجات کم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

کہاں ہے اچھی لوکل گورنمنٹ؟

انہوں نے کہا کہ 80 سال سے اچھی لوکل گورنمنٹ کا انتظار ہے جو نہیں بن سکی۔ ہمارے ہاں ادارے کمزور ہیں اور افراد زیادہ پاور فل ہیں۔ صرف قانون میں لکھنے سے لوکل گورنمنٹ بااختیار نہیں ہوگی، ایسی لیڈرشپ چاہیے جو لوگوں کے مسائل حل کرے۔

یہ بھی پڑھیں: 38ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا ایوانِ صدر کا دورہ، قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے خوش آمدید کہا

تعلیمی معیار کا جائزہ

ان کا کہنا تھا کہ منسٹری آف ایجوکیشن کے سروے کے مطابق تعلیم کے معیار میں ویری ہائی لیول میں ڈسٹرکٹ نہیں ہیں۔ ہائی لیول میں صرف اسلام آباد آتا ہے، میڈیم میں 56 اضلاع شامل ہیں، باقی تعلیمی معیار کے لحاظ سے لو لیول پر آتے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق 46 فیصد بچے کلاس 5 میں ہیں جو کلاس 2 کی کتاب نہیں پڑھ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں

کانفرنس کے شرکاء کی رائے

کانفرنس کے شرکاء نے میاں عامر محمود کی نئے صوبوں سے متعلق تحقیق کو سراہا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزراء کی رائے

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر صحت مصطفیٰ کمال، سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اختیارات کے ساتھ وسائل کی منصفانہ تقسیم اور بلدیاتی نظام کے تسلسل کے لئے آئینی و قانونی تحفظ ناگزیر ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...