جنگ مسائل کا حل نہیں، افغانستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ راستے کھولنے اور تجارت بڑھانی چاہئے، میاں افتخار حسین

صدر عوامی نیشنل پارٹی کی باتیں

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ افغانستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ راستے کھولنے اور تجارت بڑھانی چاہیئے۔ جنگ مسائل کا حل نہیں، افغانستان کے ساتھ مسائل بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف فتح پر قوم متحد، اتحاد برقرار رکھنے کے لیے عمران خان کی رہائی ناگزیر ہے: بیرسٹر سیف

تجارتی راستوں کی بندش کا اثر

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو جواز بنا کر افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی راستے بند کردیئے گئے ہیں۔ بھارت کو دشمن قرار دیا جاتا ہے مگر ان کے ساتھ کبھی راستے بند نہیں ہوئے۔ ماضی کی غلطیاں تسلیم کی جائیں۔ داخلہ، خارجہ اور اقتصادی پالیسیوں کو تبدیل کرنا ہوگا۔ راستوں کی بندش کے باعث اب تک پختونخوا کا ڈھائی ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی جانب موجودہ حکومت توجہ ہی نہیں دے رہی ہے۔ عمران کی رہائی کے لیے کوشش پی ٹی آئی کا حق ہے مگر قوم کے حقوق کا کیا ہوگا؟ حکومت کو صوبائی خودمختاری کیلئے کھڑے ہونا ہوگا۔ لیکن جب صوبہ مرکز سے بات ہی نہیں کرے گا تو یہ کیسے ممکن ہوگا؟

اے این پی کی پالیسی اور امن جرگہ

میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے امن جرگے میں پارٹی کی نمائندگی پر شرکت کی اور خلوص دل سے تجاویز دیں۔ دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے تو اے این پی کی پالیسی کو اپنانا ہوگا۔ مالاکنڈ ڈویژن میں بدامنی تھی، ہم نے اونرشپ لی، تب ہی مذاکرات اور آپریشن دونوں کامیاب ہوئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...