ایف بی آر نے درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کی فوری تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد میں درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکس کی صورتحال

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کے معاملے پر پیشرفت نہ ہو سکی۔ ایف بی آر نے فوری ریلیف کی تجویز مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے 9 شرائط عائد کردیں

سما ٹی وی کی رپورٹ

سما ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کے معاملے پر تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ اسلام آباد میں وزارت آئی ٹی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ٹیلی کام آپریٹرز کا اہم مطالبہ پورا کرنے میں ناکام رہے، جبکہ فائیو جی سپیکٹرم نیلامی پالیسی ڈائریکٹومیں بھی موبائل فون ٹیکس سے متعلق کوئی واضح یقین دہانی شامل نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 9 سال سے کوئی ہٹ فلم نہ دینے والی اداکارہ، ایک پراجیکٹ کا معاوضہ 41 کروڑ، مجموعی دولت 650 کروڑ سے زائد

ٹیلی کام آپریٹرز کا مطالبہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز فائیو جی موبائل فونز کی کمی پوری کرنے کے لیے ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس کی وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے نے بھی سفارش کی تھی۔ تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس میں فوری کمی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

ایف بی آر کا مؤقف

ایف بی آر کا مؤقف ہے کہ ٹیکس میں کمی سے مجموعی ٹیکس وصولی کے اہداف متاثر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر آئندہ بجٹ میں موبائل فون ٹیکس پر نظرثانی کے مؤقف پر قائم ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...