خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سٹریٹ موومنٹ ریلیوں کا شیڈول جاری
سٹریٹ موومنٹ ریلیوں کا اعلان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائد عمران خان کی ہدایت پر صوبائی صدر جنید اکبر خان نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سٹریٹ موومنٹ ریلیوں کے انعقاد کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ ریلیاں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی اور صوبائی قیادت کی سربراہی میں منعقد کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر افغان حکومت کا رد عمل
شیڈول کی تفصیلات
شیڈول کے مطابق:
- 17 جنوری بروز ہفتہ ہری پور سے مانسہرہ تک ریلی ہوگی۔
- 24 جنوری بروز ہفتہ ریلی پشاور تا نوشہرہ سے ہوتے ہوئے مردان اور پھر صوابی میں اختتام پزیر ہوگی۔
- 25 جنوری بروز اتوار مینگورہ سے تیمرگرہ تک ریلی ہوگی۔
پارٹی کی تیاریاں
جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے تمام ونگز کے عہدیداران اور کارکنان فوری متحرک ہوں، یہ عوامی ریلیاں 8 فروری کو ہونے والی تاریخی 'پہیہ جام ہڑتال' کی کامیابی کی ضمانت اور عوامی ریفرنڈم ثابت ہوں گی۔
قائد عمران خان کی ہدایت پر صوبائی صدر جنید اکبر خان نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سٹریٹ موومنٹ ریلیوں کے انعقاد کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ ریلیاں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی اور صوبائی قیادت کی سربراہی میں منعقد کی جائیں گی۔
17 جنوری بروز ہفتہ… pic.twitter.com/lLYaGfTerE
— Babar Saleem Swati (@BabarSaleemSwat) January 14, 2026








