صرف ایک چیز پر زور تھا کہ ”پیسے کیسے بنانے تھے“ جواب دہی کا تگڑا سسٹم ہوتا تو شاید نہ یہ ملک ٹوٹتا اور نہ ہی ہمارے حالات ایسے ہوتے

مصنف کی جانب سے

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 409

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر

پیسوں کی تلاش

زور تھا صرف ایک چیز پر کہ "پیسے کیسے بنانے تھے۔" ہاں بھول گیا پیٹرول اور ڈیزل چوری کا بھی بڑا رواج تھا۔ بیچا بھی جاتا اور طاقت وروں کو سپلائی بھی کیا جاتا تھا۔ ٹی ایم او خاں پور اعجاز عتیق پرویز الٰہی کی حکومت کے سابق صوبائی وزیر شفیق کو سرکاری پیٹرول ڈرموں میں لاہور پہنچایا کرتا تھا۔ 15 لیٹر والی ڈرم میں 60 لیٹر ڈیزل ڈالنا تو بائیں ہاتھ کا کام تھا۔ ان کے خلاف ایک لمبی چوڑی انکوائری رپورٹ کمشنر نے خود اپنے دستخط سے اتھارٹی (سیکرٹری بلدیات، حکومت پنجاب) کو بھجوائی۔ فولو اپ بھی کیا، نتیجہ صفر۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی پر احتجاج: ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر

جواب دہی کا فقدان

ایک روز مجھے کہنے لگے؛ "شہزاد صاحب! آپ کا محکمہ سمندر ہے جو چیز پھینکو ڈوب جاتی ہے۔ تیرتا کچھ نہیں۔ میں خاں پور والے کیس میں خود سیکرٹری بلدیات خضر حیات گوندل سے ملا تھا۔ ان تک ہماری رپورٹ پہنچنے ہی نہیں دی گئی تھی۔ دوبارہ میں نے ان کو دی، ہوا پھر بھی کچھ نہیں۔" کمشنر کہہ ٹھیک رہے تھے۔ اگر اس ملک میں جواب دہی کا تگڑا سسٹم ہوتا تو شاید نہ یہ ملک ٹوٹتا اور نہ ہی ہمارے حالات اتنے درگردوں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کے 5 منٹ بعد پاکستان پر الزام لگانے کو نا مناسب قرار دے دیا

تگڑوں سے وصولی

کمشنر نے ان فالو اپ میٹنگز کے بعد ہدایت جاری کیں کہ واجبات کی وصولی تگڑے لوگوں سے شروع کریں، کمزور خود ہی دینا شروع کر دیں گے۔ ان واجبات کی وصولی کی عجب کہانی بھی سن لیں۔ ٹی ایم اے لیاقت پور کے ایک کروڑ روپے کے زیادہ کے واجبات کی وصولی باقی تھی۔ اے سی/ ایڈمنسٹریٹر لیاقت پور نوجوان افسر اور شاید ان کی دوسری پوسٹنگ تھی کو واجبات کی وصولی میں مشکلات کا سامنا تھا۔ نادہندگان میں حکمران جماعت کے بہت سے بااثر افراد بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انجری سے واپسی کے بعد پشاور زلمی کے اوپنر بیٹر صائم ایوب کا بیان سامنے آگیا

معاملہ کمشنر کے سامنے

اے سی نے معاملہ میرے ساتھ ڈسکس کیا۔ میں نے انہیں مشورہ دیا کہ "رات گئے ان بااثر افراد کی دوکانیں سیل کر دیں یہ خود بخود ہی پیسے جمع کرانے لگیں گے اور چھوٹے دوکان دار کرائے کی واجب االادا رقم بغیر کہے ہی جمع کرا جائیں گے۔" انہوں نے جواب دیا؛ "میرا لئے ایسا کرنا بھی مشکل ہے۔" یہ ان کا انکار ہی تھا۔ ہم یہ معاملہ ڈسکس کرنے کمشنر کے پاس چلے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کرلی ہے: وزیر دفاع

کمشنر کا فیصلے

کمشنر نے میری بات سے اتفاق کیا اور اے سی سے کہا؛ "آپ اپنا کام کریں باقی میں خود سنبھال لوں گا۔" ایسا ہی ہوا۔ اگلے روز وہ بااثر لوگ مقامی ایم پی اے کو ساتھ لئے کمشنر کے دفتر پہنچ گئے۔ کمشنر نے مجھے بھی بلا لیا اور پوچھا؛ "کیا معاملہ ہے۔" میں نے ساری تفصیل بتا دی۔ کمشنر نے وفد سے کہا؛ "یہ میرا فیصلہ ہے۔ یہ ممکن نہیں کہ آپ کرایہ ادا نہ کریں۔ کل تک اپنے سارے ڈیوز ادا کر لیں ورنہ ان جائیدادوں کی نئے سرے سے نیلامی کریں گے۔"

یہ بھی پڑھیں: شدید سردی، بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا

ادائیگیاں اور نتائج

یہ بھی یاد رکھیں آئندہ سے کرایہ بھی مارکیٹ ریٹس کے مطابق ادا کرناہو گا۔ وفد میں کچھ لوگوں نے اس بات کو resist کرنے کی کوشش کی اور کچھ نے احتجاج کیا۔ وہ اس زعم میں تھے کہ بااثر اور حکومتی پارٹی سے تعلق رکھتے تھے ہمارے کون کیا کر سکتا تھا۔ کمشنر نے ان کے ارادے بھانپ کر ان سے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا؛ "میری آفر اور شرائط آپ کو منظور نہیں تو ان دوکانوں کی الاٹمنٹ نئے سرے سے کر دیتے ہیں۔" ساتھ ہی اے سی لیاقت پور سے کہا؛ "اے سی صاحب؛ صبح ان لوگوں کی الاٹمنٹ ڈیفالٹر ہونے کی وجہ سے کینسل کریں اور مجھ سے ان دوکانوں کی نئے سرے سے نیلامی کی اجازت کے لئے نوٹ بھجوائیں۔"

یہ بھی پڑھیں: سخت افسوس ہے ششی تھرور نے بھارت کی جانب سے کولمبیا کیلئے یہ الفاظ کیوں کہے ۔۔؟ جانیے

نتیجہ

کمشنر کا موڈ دیکھ کر وفد کا ہر شخص ٹھنڈا پڑ گیا اور ایم پی اے بولے؛ "جناب! یہ 3 دن میں واجب الادا رقم جمع کرا دیں گے۔ اتنی سی رعایت تو دے دیں۔" ان کی بات مان لی گئی تھی۔ یقین کریں تین دن میں سبھی نے بقایات جات ادا کر دئیے۔ گناہ بخشوانے آئے تھے اور روزے بھی پلے پڑ گئے۔ تگڑوں نے ادائیگی کی تو کمزوروں سے وصولی خود بخود ہی ہو گئی تھی۔ پورے ڈویثرن میں کسی کی جرأت نہ ہوئی کہ وہ ٹی ایم اے کے بقایاجات ادا نہ کرے۔ (جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...