بھارت نے بھی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی
بھارت کا ایرانی شہریوں کے لئے ہدایت
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ایران میں جاری احتجاج اور امریکی دھمکی کے تناظر میں اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سر جھکا آنسو بہے اور آگیا لب پر درود۔۔۔
سفارتخانے کی ہدایت
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران میں موجود بھارتی سفارتخانے نے بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پسند کی شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والی لڑکی بھائی کے ہاتھوں قتل
اہم ہدایات
’’جنگ‘‘ کے مطابق سفارتخانے نے تمام بھارتی شہریوں بشمول طلباء، زائرین، تاجروں اور سیاحوں کو ہدایت کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں رہیں اور دستیاب ذرائع سے ایران چھوڑ دیں۔
مظاہروں سے دور رہنے کی ہدایت
بھارتی سفارتخانے کی ہدایت میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی شہری ایران میں جاری مظاہروں اور احتجاجی مقامات سے دور رہیں۔








