وزیراعظم سے قطر کے امیر کا رابطہ
ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری، عدالت کی یوٹیوبر ڈکی بھائی کوبیان حلفی جمع کرانےکی ہدایت
تعلقات کی موجودہ رفتار
وزیر اعظم آفس کے مطابق، شہباز شریف اور شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دونوں ممالک کے تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پر انڈہ پھینکے جانے کے بعد تحریک انصاف کا رد عمل بھی آگیا
کشیدگی کم کرنے کی کوششیں
وزیراعظم شہباز شریف نے کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کی بامعنی کوششوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا: خواجہ آصف
مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیشرفت
اعلامیے کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا، وزیراعظم نے خطے میں مذاکرات اور ثالثی میں قطر کے فعال کردار کو سراہا۔
قریبی رابطے میں رہنے کا عزم
دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔








