فیصل آباد میں پاسکو کے گودام سے 2 ہزار بوری گندم غائب ہوگئی

فیصل آباد میں گندم کی بڑی چوری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے گودام سے 2 لاکھ کلو گندم غائب ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد 43سال کردی

ایف آئی اے کی کارروائی

روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 2 ہزار بوری گندم مٹی میں تبدیل ہونے کے معاملے میں چھاپہ مار کر عملے کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ 7 کروڑ روپے مالیت کی گندم خرد برد کی گئی ہے، گودام انچارج سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی عدالتیں بننی چاہئیں، پیپلزپارٹی 27 ویں ترمیم کے 3 نکات پر سپورٹ کریگی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

چھاپے کی تفصیلات

حکام کے مطابق تاندلیانوالہ میں واقع پاسکو کے گودام میں ذخیرہ گندم میں خرد برد کی اطلاع ملی، جس پر سب انسپکٹر اجمل حسین کی سربراہی میں چھاپہ مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہروفیروز،باپ نے بھائی کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کردیا مگر کیوں؟

غائب گندم کی مقدار

ایف آئی اے ٹیم نے 'پاسکو' کے افسران کے ہمراہ گودام میں انسپکشن کی تو گندم کی 100 کلو گرام کی 2 ہزار بوریوں کی جگہ مٹی ڈال کر بوریاں گودام میں رکھی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: معلومات تک رسائی عوامی اعتماد اور بہتر فیصلہ سازی کیلیے ناگزیر ہے:وزیر اعلیٰ مریم نواز

مزید تحقیقات

حکام کے مطابق چھاپے کے دوران 50 کلو گرام گندم کے 4 ہزار بیگ اور 8 ہزار باردانہ غائب پایا گیا۔ ابتدائی انکوائری کے مطابق 7 کروڑ روپے مالیت کی گندم خرد برد کر کے پرائیویٹ افراد کو فروخت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء رانا محمد اقبال خان اور منشاء اللہ بٹ کی ملاقات

حراست میں لیے گئے افراد

موقع سے ایک اسسٹنٹ پرچیز آفیسر اور 3 چوکیداروں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ گودام کے انچارج اور عملے کے 7 افراد اور پرائیویٹ بروکر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تحقیقات کا دائرہ

ایف آئی اے کے مطابق زونل ہیڈ پاسکو کے کردار کا تعین تحقیقات کے بعد ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...