ایران میں بھارتی سفارتخانے نے تمام بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی

بھارتی سفارتخانے کی ہدایت

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں بھارتی سفارتخانے نے تمام بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سفارتخانے نے تمام بھارتی شہریوں بشمول طلبہ، زائرین، تاجروں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دستیاب ذرائع سے ایران چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: لانس نائیک محمد محفوظ شہید( نشان حیدر) کی 53ویں برسی آج منائی جائے گی ، پاک فوج کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین

ایران میں موجودہ صورت حال

بھارتی سفارتخانے نے ہدایت جاری کی ہے کہ بھارتی شہری ایران میں مظاہروں اور احتجاجی مقامات سے دور رہیں اور سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔ واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان براہِ راست رابطے منقطع ہو گئے ہیں جس کے بعد ممکنہ حملوں کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹرمپ کی بیان اور ہدایت

گزشتہ روز ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے محب وطن لوگ احتجاج جاری رکھیں، اپنے اداروں پر قبضہ کرلیں، مدد پہنچ رہی ہے۔ بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے شہریوں اور اتحادیوں کو ایران سے نکلنے کی ہدایت کی تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...