ملک کی بڑی آئل ریفائنری پارکو 40 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

پारکو آئل ریفائنری کی بندش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کی بڑی آئل ریفائنری پارکو کو 40 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما “خوفزدہ” ، علی امین گنڈا پور “بے بس”، امریکہ کی سڑکوں پر مہم کون چلا رہے ہیں۔۔۔؟ اہم شخصیات نے نام ظاہر نہ کرنے پر “ساری کہانی” سنا ڈالی
مرمتی کام کی وجہ سے بندش
سما ٹی وی کے مطابق ریفائنری طے شدہ مرمتی کام کے سلسلے میں 10 اکتوبر سے 18 نومبر تک بند رہے گی۔ آئل ریفائنری کی سرگرمیاں آج رات 12 بجے بند ہوں گی اور 18 نومبر کو دوبارہ بحال ہوں گی۔
اوگرا کی منظوری
ترجمان اوگرا نے بھی ریفائنری کی ایک ماہ کی بندش کی تصدیق کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ریفائنری بندش کی اجازت دی گئی ہے اور اس کے باعث ڈیزل کی قلت نہیں ہوگی۔ 70 فیصد پیٹرول پہلے ہی درآمد ہوتا ہے اور اضافی منگوانے کی منصوبہ بندی بھی کرلی گئی ہے۔