ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج ایک اہم دن ہے۔ آپ کی ایک بڑی الجھن ختم ہو گی اور جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہوگی وہ مل جائے گی۔ آپ کو آج ایک خوشخبری بھی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس جنید غفار سندھ، جسٹس عتیق پشاور، جسٹس روزی کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی منظوری
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج مبارک دن ثابت ہوگا۔ کافی دنوں کے بعد خوشی کی خبر آئے گی اور گھر میں بھی سکون کا سانس نصیب ہوگا اور ایک من پسند کام بھی ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جب اللہ نے پہلے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی، تو انسان کے اختیار کی حقیقت کیا ہے؟ یشما گل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جن افراد نے سفر کرنا ہے وہ ابھی جلد بازی نہ کریں۔ جو کام کرنا چاہتے ہیں وہ بھی خراب ہو سکتا ہے۔ جب قدرت کو منظور ہوا سلسلہ خودبخود چل کر آپ کے پاس آ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمشنر نے سینیٹر اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کو جرمانہ کر دیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو بھی معاملات خرابی کی طرف جا رہے تھے، انشاءاللہ اب تیزی سے اپنا رخ تبدیل کرلیں گے اور آپ کے حق میں ہو جائیں گے۔ آج اہم کام میں بہتری نصیب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ڈویژن میں گرینڈ آپریشن، قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کرا لی گئی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر پریشان تھے وہ اب دوپہر کے بعد ہی خوشخبری سن سکیں گے۔ ان دنوں آپ کی زندگی میں جو گھریلو مسائل ہیں وہ بھی اب حل ہونے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج کا دن آپ کو کسی بڑی پریشانی سے نجات دلائے گا۔ آپ جس بھی معاملے میں پھنسے ہوئے تھے، اس میں سے ایسے نکالے جائیں گے کہ عقل دنگ رہ جائے گی، انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: مبینہ جعلی پولیس مقابلہ؛ سی ٹی ڈی افسران کیخلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرنیکا حکم
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ ہر بات کو اپنے دل و دماغ پر سوار کرلیتے ہیں، حالانکہ کوئی خاص مسئلہ بھی نہیں ہوتا۔ اب کچھ گڑبڑ نہیں ہے، صرف آپ کی جانب سے سستی اور لاپرواہی چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں کمرشلائزیشن سیل کیوں قائم کیا گیا؟ وجہ سامنے آ گئی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کچھ ایسا ہوا ہے جس نے ایک مرتبہ پھر آپ کو جکڑ کر رکھ دیا ہو۔ اس وقت حالات بہتر نہیں ہیں۔ آپ استخارے سے مدد لیں، نظر اتاریں اور راشن کی صورت میں صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی میثاق معیشت پر اتفاق کیا جائے:لیاقت بلوچ
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک اہم امور میں کامیابی مل سکتی ہے۔ جو لوگ کسی بھی مشکل میں کیوں نہ ہوں، انشاءاللہ وہ اللہ کے حکم سے اس میں سے ضرور نکلیں گے۔ آج بہتری کی جانب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
لاکھ ہاتھ پاؤں مارنے سے بھی اگر کچھ حاصل نہیں ہو رہا تو استخارہ کرلیں۔ معلوم ہو جائے گا کہ کس مقام پر غلطی ہوئی ہے، پھر اس کی اصلاح سب سے پہلے کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، مزید پاور پلانٹس ٹیرف کمی پر رضامند
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو جن لوگوں سے بڑی امیدیں تھیں وہ کبھی بھی اس پر پورا نہیں اتریں گے۔ ان دنوں مال خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ خود اپنی قسمت آزمائیں، انشاءاللہ بہتر ہوگا۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
حالات تو بُرے نہیں ہیں، آپ کی توجہ کسی اور جانب ہے جو آپ کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ دل و دماغ الٹے سیدھے کاموں کے بارے میں سوچتا ہے، جو بڑا خطرناک عمل ہوگا۔ نماز ضروری ہے۔








