سپریم کورٹ کے مستعفی جج جسٹس منصور علی شاہ نے دوبارہ وکالت شروع کر دی
جسٹس منصور علی شاہ کی وکالت میں واپسی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے مستعفی جج جسٹس منصور علی شاہ نے دوبارہ وکالت شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا اہم فیصلہ، ایسٹر کے دوران عارضی نصب ہونیوالے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد
وکالت کا نیا آغاز
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ استعفیٰ کے بعد دوبارہ لیگل پریکٹس شروع کر دی ہے۔ میرا کام اب بین الاقوامی اور گھریلو ثالثی اور سٹریٹجک قانونی مشاورت پر توجہ مرکوز کرنا ہے، فی الحال لمز میں بطور پروفیسر خدمات انجام دے رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے کی خبر فیک نیوز، نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔
تدریسی ذمہ داریاں اور ثالثی کا کردار
جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2026 میں یلے لاء سکول اور 2027 میں پینسلوانیا کیری لاء سکول میں تدریسی ذمہ داریاں سنبھالوں گا، تاہم بطور ثالث اور میڈی ایٹر تقرری کیلئے دستیاب ہوں۔
قانون کی بالادستی کا عزم
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی قانون کی بالادستی، آئین، دیانتداری اور شفافیت سے وابستگی برقرار رہے گی۔








