ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک
دہشت گردوں کا حملہ
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا انتقال ہوگیا
پولیس کی بھرپور کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ کھتی پر حملہ کیا، پولیس کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی سے دو خوارج ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے کے دوران انڈے، چینی، لہسن اور ٹماٹر سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
زخمی پولیس اہلکار
انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کی کارکردگی
صاحبزادہ سجاد احمد کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں نے دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا۔








