ایران میں 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رہی، مظاہروں کا سلسلہ بند ہو گیا ہے :ایرانی وزیر خارجہ
تہران میں مظاہروں کی صورتحال
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایران کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری پُرتشدد مظاہروں میں بتدریج کمی آ رہی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ماہی گیروں نے گھوڑے جیسی شکل والی مچھلی پکڑ لی
وزیر خارجہ کا بیان
تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو میں کہا کہ تہران سمیت ملک بھر میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ بند ہو گیا ہے، اور امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر سیکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔
معمولات کی بحالی
ان کا کہنا تھا کہ تہران سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں حالات معمول پر آ گئے ہیں، جبکہ سڑکوں اور بازاروں میں معمول کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں۔








