اہلیہ سے صلح کی کوشش میں ناکامی، داماد نے ساس کو قتل کر دیا
پتوکی میں دلخراش واقعہ
پتوکی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی گاؤں داؤکے میں اہلیہ سے صلح کی کوشش میں ناکامی پر سنگدل داماد نے ساس کو قتل کر دیا۔ تھانہ صدر پولیس پتوکی نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب بھر میں سپیشل طلباء کے لیے ہمت کارڈ اور سپیشل ایجوکیشن مراکز کی تعمیر نو کا اعلان، ہر سنٹر کو ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔
پولیس کی ابتدائی معلومات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی بیٹی سمیعہ 7 ماہ قبل خاوند سے ناراض ہوکر اپنے گھر آگئی تھی۔ ملزم فیاض آئس کا نشہ کرتا تھا اور کئی روز سے اقدام قتل کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔
مقتولہ کی بیٹی کا بیان
مقتولہ کی بیٹی کا دعویٰ ہے کہ صلح کی کوشش میں ناکامی پر فیاض نے میری 50 سالہ والدہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔








