پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ اور قیمت سامنے آ گئی
ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 جنوری کو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بادشاہی مسجد ’’پاکستان زندہ باد ‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھی ،بھارت کے بزدلانہ حملے مورال کم نہیں کر سکتے، مولانا عبدالخبیر آزاد
ٹکٹوں کی فروخت
ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جمعہ 16 جنوری سے شروع ہو گی، فیزیکل ٹکٹیں 19 جنوری بروز پیر سے دستیاب ہوں گی۔ ٹکٹیں ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے میلی آنکھ سے دیکھنے والے بھارت کی آنکھیں نکال دیں: گورنر سندھ
میچز کی تاریخیں اور وقت
تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، میچز شام 6 بجے شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو ہوگا: ایران
ٹکٹوں کی قیمت
پہلے میچ کی وی آئی پی انکلوژرز کی ٹکٹ 800 روپے جبکہ باقی دونوں میں 1000 روپے رکھی گئی ہے، پریمیم انکلوژرز کا ریٹ پہلے میچ میں 600 روپے ہو گا۔ دوسرے اور تیسرے میچ میں پریمیم انکلوژرز کا ٹکٹ 700 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی سیکرٹری کی مخالفت کرنے والوں کو تنبیہ، قیمتی مشورہ بھی دیا
انکلوژرز کے نرخ
فرسٹ کلاس انکلوژرز کا ٹکٹ 500 روپے پہلے اور 600 روپے کا باقی دو میچز میں ملے گا، اسی طرح جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کا ریٹ 400 اور 500 روپے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بسنت پر صوبہ پنجاب میں 20 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا، جس سے صوبائی معیشت کو نمایاں فائدہ پہنچا، آل پاکستان کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن
وی آئی پی ٹکٹ کی قیمتیں
اقبال اینڈ کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 1500 اور 2000 روپے مقرر کی گئی ہے، جناح اینڈ وی آئی کا ٹکٹ 2000 اور آخری دو میچوں میں 2500 روپے کا ہو گا۔
ہاسپیٹیلٹی گیلری
ہاسپیٹیلٹی گیلری کا ریٹ 5000 اور 6000 روپے رکھا گیا ہے، اقبال اینڈ کے 24 سیٹر ہاسپیٹیلٹی باکس میں ایک سیٹ پہلے میچ میں 20000 جبکہ آخری دو میچوں میں 25000 روپے میں خریدی جا سکتی ہے۔








