فضا علی کا سابق شوہر کی دوسری شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار، بیٹی کی ویڈیو شیئر کردی
فزا علی کی نیک تمنائیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان فزا علی نے سابق شوہر فواد فاروق کی دوسری شادی پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 13 شادیاں کرنے والی فرضی دلہنوں کا گینگ بے نقاب، کتنی خواتین گرفتار ہوئیں؟ جانیے
بیٹی کی ویڈیو کا شیئرنگ
فزا علی نے بیٹی فرال کی ویڈیو اس کے والد کے ساتھ شیئر کی اور طویل کیپشن لکھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈسکہ: خاتون نے 2 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر ڈالا
زندگی کے موڑ
کیپشن میں اداکارہ نے کہا 'زندگی ہمیشہ سیدھی نہیں ہوتی، کبھی کبھی وہ ہمیں ایسے موڑ پر لے آتی ہے جہاں شور نہیں صبر بولتا ہے'۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
بیٹی کی خوشی کا لمحہ
انہوں نے لکھا 'آج میری بیٹی فرال اپنی معصوم مسکراہٹ کے ساتھ اس کے بابا کی زندگی کے نئے سفر کی تیاری کو ریکارڈ کر رہی ہے، اس لمحے نے مجھے پھر یاد دلایا کہ رشتے بدل سکتے ہیں لیکن عزت، محبت کبھی ختم نہیں ہوتی'۔
نیک تمناوں کا اظہار
انہوں نے کہا 'ہر کہانی کا انجام لڑائی نہیں ہوتا، دل سے دعا ہے فواد فاروق کی زندگی کا یہ سفر خوشی، سمجھداری اور سکون سے بھرا ہو'۔








