اسلام آباد، راول ہسپتال میں آگ لگ گئی
آگ لگنے کا واقعہ
اسلام آباد( سٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں لہتراز روڈ پر راول ہسپتال میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملے نے آگ پر آدھے گھنٹے میں قابو پا لیا۔
آگ لگنے کی تفصیلات
تفصیل کے مطابق آگ بجلی کے کنٹرول روم میں شارٹ سرکٹ سے لگی جو وارڈز کی جانب بڑھنے سے قبل ہی بجھانے کی کوشش شروع کر دی گئیں۔ صبح 11.45 پہ لگنے والی آگ کے وقت او پی ڈی میں بہت رش تھا لیکن ریسکیو عملے اور انتظامیہ نے تمام لوگوں کو ہسپتال سے باہر نکال لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔








