پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی ڈی پی او چنیوٹ نوید عاطف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی سفارش
پھانسی کیلیے تجویز کردہ تعریفی سرٹیفکیٹ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے ڈی پی او چنیوٹ نوید عاطف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی سفارش کر دی۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو باضابطہ مراسلہ بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس 2024 کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری، کامیابی کا تناسب کیا رہا؟
قابل اور ذمہ دار افسر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی پی او چنیوٹ نوید عاطف ایک قابل اور ذمہ دار افسر ہیں جنہوں نے قانونی تقاضوں کے مطابق فوری اور مؤثر کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے، فیصلے ذاتی نہیں ملکی مفاد میں کیے جائیں:شازیہ مری
مقدمے کی فوری کارروائی
جنرل پنجاب نے ایک قتل کے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر متعلقہ سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی جس پر ڈی پی او چنیوٹ نے فوری عملدرآمد کرتے ہوئے سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروا کر اسے گرفتار بھی کروایا۔
تعریفی سرٹیفکیٹ کی سفارش
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے مراسلے کے ذریعے سفارش کی ہے کہ آئی جی پنجاب ڈی پی او چنیوٹ نوید عاطف کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور احکامات پر بروقت عملدرآمد کے اعتراف میں انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جائے۔








