فواد چودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےعدالتی حکم کے باوجود سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پرتوہین عدالت کی درخواست پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، جو احتجاج کے لیے آئے گا گرفتار ہوگا، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے فواد چودھری کی درخواست پر سماعت کی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے فیصل فرید چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کی رہنمائی کی منتظر
وکیل کا مؤقف
فیصل فرید چودھری ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت پہلے ہی فواد چودھری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کا حکم دے چکی ہے تاہم عدالتی احکامات کے باوجود تازہ ترین صورتحال میں ان کا نام فہرست میں برقرار ہے، جو کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔
عدالت کی کارروائی
درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔
عدالت نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، ڈی جی امیگریشن اور ڈائریکٹر امیگریشن کو نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔








