نواز شریف، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور خواجہ آصف نے سٹیٹ لاؤنج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا
افتتاح کی تقریب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سٹیٹ لاؤنج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کون سا سیاستدان کس شوگر مل میں حصے دار، ایس ای سی پی نے تفصیلات جاری کر دیں
تعمیر نو کا دورہ
قائد محمد نواز شریف، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تعمیر نو کے بعد بننے والے سٹیٹ لاؤنج کا دورہ کیا۔ سیکرٹری ڈیفنس محمد علی نے تقریب کے مہمانان گرامی اور شرکاء کا خیر مقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی میں بہہ کر تین بچیاں اور خاتون جاں بحق ہوگئیں
بریفنگ کی تفصیلات
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ڈی جی ایئروائس مارشل ذیشان سعید نے ایئرپورٹ کے اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ سے آگاہ کیا اور تفصیلی بریفنگ دی۔
تعمیر نو کی تفصیلات
بریفنگ میں بتایا گیا کہ راوی لاؤنج، داخلی لابی، مین ہال اور دیگر حصوں کی تعمیر نو کی گئی۔ سٹیٹ لاؤنج کو تعمیر نو کے بعد جدت طرازی کے ساتھ نئی اور خوبصورت شکل دی گئی۔








