شدید سردی کی لہر؛ سکولوں میں مزید چھٹیوں سے متعلق حکومت کا اہم بیان
پنجاب میں سکولز کی تعطیلات کے حوالے سے وضاحتی بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سرکاری و نجی سکولز میں مزید تعطیلات سے متعلق صوبائی حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکپتن کے ہسپتال میں 20 بچوں کی موت کا معاملہ، مدعی مقدمہ اور محکمہ صحت کے حکام میں صلح، ملزمان کی ضمانتیں منظور
چھٹیوں میں توسیع کا پچھلا فیصلہ
اس سے قبل، 10 جنوری کو صوبے کے سکولز میں ایک ہفتے کے لیے چھٹیوں میں توسیع کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کو کچلنا چاہتا ہے، عاصم افتخار
صوبائی وزیر تعلیم کی وضاحت
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے وضاحت دی ہے کہ پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی، سکولز اگلے ہفتے ہی کھلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشین وزیراعظم کی یحییٰ سنوار کی شہادت پر اظہار افسوس
سردی کی شدت کی بنا پر فیصلہ
رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع سردی کی شدت کے پیش نظر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے سینچری بنانے والے صائم ایوب کیلئے پیغام جاری کر دیا
فیصلہ سازی کا عمل
صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پولز کے رزلٹ، انوائرمنٹ ڈپارٹمنٹ اور پی ڈی ایم اے کو ساتھ بٹھا کر یہ فیصلہ کیا گیا۔
موسمی حالات کی پیشگوئی
واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ ہفتہ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے جس کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔








