اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: روزنامہ ’’خبروالے‘‘ کی رجسٹریشن کی تجدید مسترد کرنے کا حکم کالعدم، پریس رجسٹرار کو 15 روز میں سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے روزنامہ ‘‘خبروالے’’ (حیدرآباد) کی رجسٹریشن کی تجدید مسترد کرنے کے پریس رجسٹرار کے حکم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ اخبار کی رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ آئندہ 15 روز کے اندر جاری کیا جائے۔ یہ فیصلہ جسٹس محسن اختر کیانی نے سول متفرق اپیل نمبر 61/2025 میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی نے پاکستانیوں کے لئے غیر معینہ مدت تک ویزے کا اجرا بند کردیا

اپیل گزار کا پس منظر

اپیل گزار بی بی صفینہ، جو روزنامہ ‘‘خبروالے’’ کی پبلشر اور چیف ایڈیٹر ہیں، نے پریس رجسٹرار آفس کے 29 اپریل 2025 کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا۔ یہ حکم اس بنیاد پر جاری کیا گیا تھا کہ بینک اسٹیٹمنٹ سے اخبار کے لیے مالی وسائل، ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اور اشاعت کے معیار سے متعلق تسلی بخش شواہد سامنے نہیں آتے۔

یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم، صدرمملکت آج دستخط کریں گے

وکالت کا موقف

عدالت کے سامنے اپیل گزار کے وکیل ملک محمد گلفام اعوان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ پریس، نیوزپیپر، نیوز ایجنسی اینڈ بک رجسٹریشن آرڈیننس 2002 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد 2009 میں ایسی کوئی شق موجود نہیں جو رجسٹریشن کی تجدید کے لیے مالی حیثیت، تنخواہوں کی ادائیگی یا اشاعت کے معیار کو جانچنے کا اختیار پریس رجسٹرار کو دیتی ہو۔ لہٰذا یہ حکم قانون کے منافی اور اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی نمائندگی

دوسری جانب وفاق کی نمائندگی کرنے والے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور پریس رجسٹرار آفس کے خصوصی معاون نے مؤقف اختیار کیا کہ اخبار مالی طور پر مستحکم نہیں اور اس کا معیار بھی مطلوبہ سطح پر پورا نہیں اترتا، اس لیے رجسٹریشن کی تجدید نہیں کی گئی۔ عدالت نے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ اپیل گزار کے پاس ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ جاری کردہ ریگولیرٹی سرٹیفکیٹس موجود ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ روزنامہ ‘‘خبروالے’’ باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیکھتے ہیں کہ حکومت کتنے دن شہر کو بند رکھتی ہے، رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن

عدالت کا فیصلہ

مزید برآں، عدالت نے واضح کیا کہ آرڈیننس 2002 اور قواعد 2009 میں اشاعت کے معیار یا مالی وسائل کی جانچ کے لیے کوئی واضح قانونی معیار یا طریقہ کار مقرر نہیں کیا گیا، اس لیے پریس رجسٹرار کو اس بنیاد پر رجسٹریشن کی تجدید روکنے کا اختیار حاصل نہیں۔ عدالت نے یہ بھی آبزرو کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق شکایات کی جانچ متعلقہ اداروں، بالخصوص آئی ٹی این ای، کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، نہ کہ پریس رجسٹرار کے۔ اس لیے اس بنیاد پر بھی رجسٹریشن کی تجدید سے انکار قانوناً درست نہیں۔

آئندہ اقدامات

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جب تک قانون اور قواعد میں واضح معیار اور طریقہ کار طے نہ کر دیا جائے، کسی انتظامی افسر کو اشاعت کے معیار یا مالی حالت کی بنیاد پر رجسٹریشن کے معاملات میں صوابدیدی اختیارات استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ مستقبل میں ایسے معاملات سے بچنے کے لیے متعلقہ قوانین اور قواعد میں واضح معیار متعین کرے۔ ان تمام وجوہات کی بنیاد پر عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے پریس رجسٹرار کا متنازع حکم کالعدم قرار دیا اور ہدایت کی کہ روزنامہ ‘‘خبروالے’’ کی رجسٹریشن کی تجدید کا سرٹیفکیٹ 15 روز کے اندر جاری کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...