جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری، کس کو کہاں تعینات کر دیا گیا؟ جانیے
تقرر و تبادلے کے احکامات
لاہور ( طیبہ بخاری سے )محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔
یہ بھی پڑھیں: گوشت کھانے کے شوقین افراد کے لیے Lake City میں MeatVore ریسٹورنٹ کھل گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کا جیل ریفارمز ایجنڈا
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد کرتے ہوئے جیل خانہ جات میں تقر و تبادلے کیے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا
تبدیلیاں اور تعیناتیاں
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا ہے کہ جن افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں ان میں حق نواز سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات کیا گیا ہے جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل اشتیاق احمد گِل کو معطل کر کے انسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
عبدالغفور انجم سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد تعینات جبکہ ساجد بیگ کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے ۔
ٹیپو سلطان سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین تعینات جبکہ سہیل نبی گِل کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں تعینات کیا گیا ہے ۔
آفتاب احمد سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی تعینات جبکہ عمران نوید اشرف کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے ۔
غلام محی الدین سپرنٹنڈنٹ سب جیل شجاع آباد تعینات جبکہ ثاقب الٰہی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے ۔
یاسر حسن ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات جبکہ مشتاق احمد کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جو فوری نافذ العمل ہوگا۔








