قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ورلڈ ڈائیلاگ فورم کے سی ای او کی ملاقات
ملاقات کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ورلڈ ڈائیلاگ فورم کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر غضنفر ہاشمی نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: زبردستی حمل ضائع کرانے کا الزام غلط ہے، امریکہ جانے کے لیے میاں بیوی نے ایک مشترکہ فیصلہ کیا، عماد وسیم نے سابقہ اہلیہ کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
فورم کی سرگرمیاں
ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق غضنفر ہاشمی نے قائم مقام صدر کو ورلڈ ڈائیلاگ فورم کے مقاصد اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ فورم کی چوتھی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس رواں سال اپریل میں واشنگٹن ڈی سی میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کے لیے گیس شیڈول جاری
کانفرنس کے موضوعات
انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پارلیمانی تعاون، تجارت، معاشی روابط سمیت پاکستان اور امریکہ کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعلقات پر توجہ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 25 سالہ انڈین پائلٹ کی خودکشی کی تحریک دینے والے بوائے فرینڈ کی گرفتاری: ‘وہ توہین آمیز سلوک کرتا اور مجھے گوشت کھانے سے منع کرتا تھا’
دعوت برائے شرکت
انہوں نے قائم مقام صدر کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
فورم کا کردار
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی مکالمے، باہمی مفاہمت اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں فورم کے کردار کو سراہا۔








