قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ورلڈ ڈائیلاگ فورم کے سی ای او کی ملاقات
ملاقات کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ورلڈ ڈائیلاگ فورم کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر غضنفر ہاشمی نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے: بلاول بھٹو زرداری
فورم کی سرگرمیاں
ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق غضنفر ہاشمی نے قائم مقام صدر کو ورلڈ ڈائیلاگ فورم کے مقاصد اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ فورم کی چوتھی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس رواں سال اپریل میں واشنگٹن ڈی سی میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وہ بدقسمت گھر جس میں ایک ہفتے میں 22 بار آگ لگ گئی، خوف و ہراس پھیل گیا
کانفرنس کے موضوعات
انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں پارلیمانی تعاون، تجارت، معاشی روابط سمیت پاکستان اور امریکہ کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعلقات پر توجہ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کا نارتھ لندن کالجیٹ سکول دبئی ماڈل اقوام متحدہ (NLCSDMUN) کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
دعوت برائے شرکت
انہوں نے قائم مقام صدر کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
فورم کا کردار
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی مکالمے، باہمی مفاہمت اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں فورم کے کردار کو سراہا۔








