محمد ناصر اقبال خان اینٹی نارکوٹکس پنجاب کے اعزازی سفیر مقرر
بریکنگ نیوز
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے کمانڈر بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری نے کالم نگاروں، تجزیہ کاروں اور دانشوروں کی تنظیم ”ورلڈ کالمسٹ کلب“ کے مرکزی سیکرٹری جنرل، روزنامہ” طاقت“ کے گروپ ایڈیٹر، کالم نگار، اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ محمد ناصر اقبال خان کو اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کا اعزازی سفیر مقرر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جناح ہسپتال کراچی: جدید روبوٹک سرجری کے ذریعے 300 کامیاب آپریشن!
تقرری کی خوشخبری
اینٹی نارکوٹکس پنجاب کے اعزازی سفیر محمد ناصر اقبال خان نے اپنی تقرری پر بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی پرجوش اور پرعزم قیادت میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی منظم و مؤثر کارروائیوں کو بے حد سراہا۔
امید کی کرن
محمد ناصر اقبال خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری پنجاب کو منشیات کی لعنت سے پوری طرح پاک کر دیں گے۔








