امریکہ سمیت 8 ممالک کے مندوبین کا نواز شریف سنٹر آف ایکسیلینس کا دورہ، زیر تعلیم بچوں سے ملاقات

مندوبین کا نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس کا دورہ

لاہور (طیبہ بخاری سے) امریکہ سمیت 8 ممالک کے مندوبین نے نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس کا دورہ کیا اور زیر تعلیم بچوں سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: جن کا گھر سیلاب سے متاثر ہوا ان کو 10 لاکھ روپے دیں گے، مریم نواز

دورے کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی قیادت میں، مندوبین نے نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے محنت کشوں کے زیر تعلیم بچوں سے ملاقات کی اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔ وزیر تعلیم نے مندوبین کو ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے سٹرکچر پر بریفنگ دیتے ہوئے تعلیمی سہولیات سے آگاہ کیا اور کلاس رومز، سوئمنگ پول سمیت دیگر جدید سہولیات کا دورہ کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: عطا اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریکِ انصاف کا ردِ عمل آگیا

غیر ملکی مندوبین کا تاثر

غیر ملکی مندوبین نے نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس کی سہولیات پر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے تعلیمی ویژن اور اقدامات کی تعریف کی اور نواز شریف سنٹر فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کو عالمی معیار کا ادارہ قرار دیا۔ مندوبین نے اعتراف کیا کہ پنجاب میں ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا منفرد منصوبہ کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے برابر تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ اپنی ہی دنیا میں رہتا ہے اور کسی کے کنٹرول میں نہیں – روح افزا کے خلاف ویڈیو بنانے پر عدالت کی بابا رام دیو پر اظہار برہمی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعریف

وفد نے پنجاب میں تعلیم کو اولین ترجیح بنانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن پنجاب حکومت کے تعلیمی ویژن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر تعلیم کی گفتگو

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پنجاب کے پبلک تعلیمی اداروں کو معیاری تعلیمی سہولیات کا حامل بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ سرکاری تعلیمی اداروں کو بین الاقوامی سہولیات کی طرز پر بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن جیسے سکول ہر ضلع میں بنا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...