ٹرمپ نے پیغام دیا ہے کہ امریکا ایران پر حملہ نہیں کرے گا، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

ایران کے سفیر کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کو یہ پیغام دیا ہے کہ امریکا ایران پر حملہ نہیں کرے گا اور ساتھ ہی ایران سے بھی تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا، عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، والدین کے گھر عید منانے آئیں بیٹیاں فائرنگ سے جاں بحق

نیشنل رحمتہ للعالمین اتھارٹی کا دورہ

ڈان کے مطابق ایرانی سفیر نے یہ بات جمعرات کے روز نیشنل رحمتہ للعالمین اتھارٹی کے دورے کے دوران کہی، جہاں انہوں نے اتھارٹی کے چیئرمین خورشید احمد ندیم سے ملاقات کی۔ ان کے مطابق انہیں رات تقریباً ایک بجے ایسی اطلاعات موصول ہوئیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر ٹرمپ جنگ نہیں چاہتے اور انہوں نے ایران سے کہا ہے کہ وہ خطے میں امریکی مفادات کو نشانہ نہ بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سفاک شخص کا اپنی 2 کم عمر سوتیلی بیٹیوں پر بدترین تشدد

حالیہ مظاہروں پر تبصرہ

ایران میں حالیہ مظاہروں کے حوالے سے رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ عوام کو احتجاج کا جائز حق حاصل ہے اور ایرانی حکومت نے مظاہرین سے بات چیت بھی کی۔ تاہم ان کا دعویٰ تھا کہ امریکی اور مغربی میڈیا کی کوریج نے تشدد کو ہوا دی، جس کے باعث صورتحال مزید بگڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم پر ووٹنگ:پی ٹی آئی کو 2سینیٹرز کی فلورکراسنگ کا خدشہ

امریکا اور اسرائیل کی مداخلت

ایرانی سفیر کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے رہنماؤں، خصوصاً صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے 7 جنوری کے بیانات ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف تھے، جنہوں نے کشیدگی کو مزید بڑھایا۔ انہوں نے ان واقعات کو ایران کی حالیہ تاریخ کے بدترین حالات قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شورکوٹ: موٹروے پر 2 مسافر بسوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

دہشتگردی کے واقعات

رضا امیری مقدم نے الزام عائد کیا کہ ان حالات کے دوران مسلح گروہوں نے ہلاکتیں کیں، مساجد اور امام بارگاہوں پر حملے کیے اور آگ لگانے کے واقعات میں ملوث رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور فی الحال ایران میں کوئی احتجاج نہیں ہو رہا، اگرچہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے دھمکیاں بدستور موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آدمی طلاق کے بعد خوشی سے نہال ، پارٹی رکھ لی، بیوی کے مجسمے کے ساتھ تصاویر بنواتا رہا

جوابی اقدام کی تیاری

انہوں نے واضح کیا کہ اگر اسرائیل یا امریکا کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو ایران پہلے ہی یہ پیغام دے چکا ہے کہ وہ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ان کے مطابق ایران ہائی الرٹ پر ہے، فضائی حدود عارضی طور پر بند کی جا چکی ہیں، اور کسی بھی حملے کی صورت میں ایران خطے میں امریکی اور اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گنے کا کرشنگ سیزن اور چینی کی تیاری 15 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

امن کے خواہاں

ایرانی سفیر نے کہا کہ تہران امن کا خواہاں ہے اور مسلم ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات اس وقت ایک مثبت مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایران کی بھرپور اخلاقی اور سیاسی حمایت کی ہے، جو اس وقت مادی مدد سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

اقتصادی پابندیاں اور اندرونی صلاحیتیں

رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 44 برس سے اقتصادی پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے، جس سے نقصان تو ہوا، لیکن اس کے نتیجے میں بعض اندرونی صلاحیتیں اور مضبوطیاں بھی پیدا ہوئیں۔ انہوں نے نیشنل رحمتہ للعالمین اتھارٹی کے ساتھ فارسی زبان کی کلاسز شروع کرنے کے منصوبے کا بھی اعلان کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...