خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 بھارتی حمایت یافتہ خارجی ہلاک
راولپنڈی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 13 بھارتی حمایت یافتہ خارجی ہلاک کردیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی سے ملاقات کا دن، پی ٹی آئی کے 6 وکلا رہنماؤں کے نام اڈیالہ جیل حکام کو ارسال
خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خارجیوں کے خلاف 2 مختلف کارروائیاں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناصر باغ کو چھیڑنے سے پہلے دس بار سوچنا چاہئے تھا: لاہور ہائیکورٹ
بنوں میں ہونی والی کارروائی
آئی ایس پی آر کے مطابق، بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 8 خارجیوں کو ہلاک کیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا۔
کرم میں دوسری کارروائی
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کرم میں دوسری کارروائی کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔








