زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 61 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی بنچ نے کوئٹہ میں بچے کے اغوا پر ازخود نوٹس نہیں لیا، جسٹس جمال
اضافی تفصیلات
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 16 ارب 5 کروڑ 57 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 16 ارب 7 کروڑ 18 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، مشتعل ہجوم نے ڈاکو کو تشدد کر کے زندہ جلا ڈالا
مجموعی ذخائر کی مالیت
مرکزی بینک نے بتایا کہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب 24 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر
اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافے کیساتھ 5 ارب 19 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔








