کسٹمز نے کراچی ایئر کارگو کے ذریعے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چرس پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
کراچی میں اسمگلنگ کی ناکام کوشش
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ کی کارروائی کے دوران کراچی ائیر کارگو کے ذریعے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چرس پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: Women’s T20 World Cup: New Zealand Falls to Australia
ایف بی آر کی تفصیلات
ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز کے ایئرکارگو کنٹرول یونٹ کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئر پورٹس کراچی نے انٹرنیشنل میل آفس کراچی کے ذریعے تین کروڑ سات لاکھ روپے مالیت کی تقریباً 1.03 کلوگرام چرس پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ سے نمٹنے کیلئے تاریخی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا: مریم اورنگزیب
اسمگلنگ کی نئی تدابیر
ترجمان کے مطابق یہ چرس امریکا سے آئے ایک پارسل میں چھپائی گئی تھی جسے جعلی طور پر کتابیں ظاہر کیا گیا تھا۔ یہ ضبطگی پاکستان کسٹمز کی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل کڑی نگرانی کی آئینہ دار ہے جو انٹرنیشنل میل سمیت تمام ذرائع کے ذریعے ہونے والی اسمگلنگ کے خلاف انفورسمنٹ اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔
پچھلے واقعات
واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی امریکا سے آئے ایک پارسل سے دو کلوگرام سے زائد چار کروڑ روپے مالیت کی چرس برآمد ہوئی تھی۔








