وزیرِ مملکت برائے خزانہ کا کاروباری برادری سے مشاورتی اجلاس، سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول بہتر بنانے پر زور

مشاورتی اجلاس کی صدارت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے پاکستان کی کاروباری برادری کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔ یہ اجلاس اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت کاروباری حلقوں سے جاری رابطوں کے سلسلے کا تسلسل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 8 لاکھ بچے پولیو ویکسین سے محروم ہونے کا انکشاف

اجلاس میں شرکت

اجلاس میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (APTMA)، پاکستان بزنس کونسل (PBC)، ایف پی سی سی آئی سمیت کراچی، لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ، سرحد، راولپنڈی اور سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایس آئی ایف سی، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، وزارتِ تجارت، وزارتِ صنعت، وزارتِ پیٹرولیم اور وزارتِ توانائی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس میں پاکستان میں کاروباری ترقی کو متاثر کرنے والی اہم رکاوٹوں اور پالیسی چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ مجموعی معاشی اور سرمایہ کاری ماحول کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے زرمبادلہ ذخائر کتنے۔۔۔؟حیران کن اعدادوشمار سامنے آ گئے

حکومت کی یقین دہانی

وزیرِ مملکت نے کاروباری برادری کو یقین دلایا کہ حکومت نجی شعبے کی قیادت میں ترقی کے لیے ایک مستحکم، شفاف اور قابلِ پیش گوئی پالیسی فریم ورک فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی بحالی اور برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی حکمتِ عملی کا مرکزی حصہ ہے، جس میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان مضبوط تعاون اور ادارہ جاتی سہولت کاری کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ سے جیکب آباد تک لائن چھوٹی پٹری پر بنی ہوئی تھی، جیکب آباد تک جانے کا نسبتاً مختصر راستہ نکل آیا،چونکہ اس لائن کو دریا کے پار نہیں جانا تھا۔

SIFC کا کردار

کاروباری برادری کے نمائندوں نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے فعال اور مسئلہ حل کرنے والے کردار کو سراہا اور کہا کہ اس فورم نے کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شرکاء نے اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے اور کاروبار میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں ریفارمز کا سلسلہ جاری، بخشی خانوں کی بہتری کیلئے مراسلہ بھیج دیا گیا

ریگولیٹری مسائل کی نشاندہی

اجلاس کے دوران کاروباری برادری نے ریگولیٹری عمل سے متعلق بعض مسائل اور مشکلات کی نشاندہی بھی کی۔ وزیرِ مملکت نے ان خدشات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مشترکہ اور مربوط اقدامات کے ذریعے ان مسائل کے فوری اور مؤثر حل کو یقینی بنائیں۔ وزیرِ مملکت نے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کی کوششوں کو سراہا۔

آئندہ کا لائحہ عمل

اجلاس کے اختتام پر باقی ماندہ اور نئے اُٹھائے گئے مسائل کے حل کے لیے آئندہ کے واضح لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا، جبکہ کاروباری برادری کے ساتھ تعمیری اور باقاعدہ رابطے کے تسلسل کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...