وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، نشریات کے شعبے میں شاندار خدمات پر خراجِ تحسین، پی ٹی وی میں خدمات انجام دینے کی پیشکش
عطا اللہ تارڑ کا عشرت فاطمہ کے گھر جانا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ لیجنڈ براڈ کاسٹر عشرت فاطمہ کی رہائش گاہ پر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروگرام کا تیسرا مرحلہ، ضلع بہاولپور میں 174 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
عشرت فاطمہ کی خدمات کا اعتراف
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے عشرت فاطمہ کی نشریات کے شعبے میں 4 دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط شاندار خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اطلاعات نے عشرت فاطمہ سے پی ٹی وی میں خدمات انجام دینے کی پیشکش کی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 6 مزید ایل این جی کارگو عالمی مارکیٹ کی طرف موڑ دیئے، بڑی خبر آ گئی
عشرت فاطمہ کی اہمیت
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ عشرت فاطمہ ایک ایسا نام ہے جو پاکستان بھر میں جانا پہچانا ہے۔ وہ اپنے ساتھ پاکستان کی نشریاتی تاریخ کی زندہ میراث کی حامل ہیں۔ قومی نشریاتی ادارے کے ساتھ ان کی وابستگی خاص طور پر نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی اور سیکھنے کا ذریعہ بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیرف اقتصادی کساد بازاری اور قرضوں کی ادائیگی میں کمی کا سبب بنیں گے، جے پی مورگن چیئرمین کی وارننگ
سوشل میڈیا پر اظہار خیال
وزیر اطلاعات نے "ایکس" پر لکھا کہ "آج مجھے آپا عشرت فاطمہ کے گھر حاضر ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ اس موقع پر میں نے ان سے پاکستان ٹیلی ویژن میں نئی نسل کے نیوز کاسٹرز کے تلفظ اور ان کی تربیت میں اپنا کردار ادا کرنے کی گزارش کی، جس پر انہوں نے فراخ دلی سے آمادگی کا اظہار فرمایا۔ میں تہہ دل سے آپا کا مشکور ہوں۔ میں نے ان سے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن اور مجموعی طور پر براڈکاسٹنگ سروسز میں جن سینیئر شخصیات نے اپنی قیمتی خدمات سرانجام دی ہیں، نہ صرف ان کی بھرپور دیکھ بھال کی جائے گی بلکہ ان کے تجربے اور خدمات کی ان شاء اللہ حقیقی قدر بھی کی جائے گی۔ ریڈیو پاکستان چھوڑنا ان کا اپنا فیصلہ تھا جس کو ہم نے قبول کیا اور پی ٹی وی میں ان کو خوش آمدید کہتے ہیں"۔
تعارف
آج مجھے آپا عشرت فاطمہ کے گھر حاضر ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ اس موقع پر میں نے ان سے پاکستان ٹیلی ویژن میں نئی نسل کے نیوز کاسٹرز کے تلفظ اور ان کی تربیت میں اپنا کردار ادا کرنے کی گزارش کی، جس پر انہوں نے فراخ دلی سے آمادگی کا اظہار فرمایا۔ میں تہہ دل سے آپا کا مشکور ہوں۔ میں نے ان… pic.twitter.com/daF5a3Pgvk
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) January 15, 2026








