حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
قیمتیں کیا ہیں؟
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔








