پاکستان اور امریکہ کی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا انعقاد
انسانی مشق 'انسپائرڈ گیمبٹ 2026'
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور امریکہ کی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا انعقاد کیا گیا ہے، مشق 8 جنوری سے 16 جنوری تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جارحیت کے جواب میں اسپین نے اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ کردیا
حاضرین اور تقریب کی تفصیلات
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے حوالے سے آج نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں معزز مہمانوں کے لیے تقریب ہوئی، جس میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور سینئر امریکی فوجی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج طلب
پیشہ ورانہ مہارت اور بریفنگ
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمانوں کو مشق کی اہمیت، مقاصد اور انعقاد کے حوالے سے بریف کیا گیا۔ دونوں ملکوں کی افواج کے شرکاء نے اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، معزز مہمانوں نے مشق کے شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
مشق کے مقاصد
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کے تجربات کے ذریعے دو طرفہ فوجی تعاون کو بڑھانا، دہشت گردی سے نمٹنے کی مشقوں اور طریقہ کار کو مزید موثر بنانا اور باہمی ہم آہنگی کی صلاحیت کو فروغ دے کر دو طرفہ فوجی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔








